Urdu News

چین ایغور خواتین پر جبری بین النسلی شادیاں مسلط کر رہا ہے: رپورٹ

چین ایغور خواتین پر جبری بین النسلی شادیاں مسلط کر رہا ہے

 بیجنگ، 18؍ نومبر

واشنگٹن میں قائم ایک ایڈوکیسی گروپ کی ایک رپورٹ کے مطابق، چینی حکومت نے 2014 سے ایغور کے علاقے میں ہونے والی بین النسلی شادیوں کی ترغیب دی اورزبردستی  شادیاں کرائی۔ ایغور ہیومن رائٹس  پروجیکٹ( یو ایچ آر پی)کی نئی تحقیق چین کے سرکاری میڈیا اور پالیسی دستاویزات، حکومت کی طرف سے منظور شدہ پروفائلز اور تعریفی دستاویزات، اور اویغور ڈاسپورا میں خواتین کے اکاؤنٹس کے شواہد پر مبنی ہے۔

 رپورٹ جس کا عنوان ’’ایغور خواتین کی جبری شادی مشرقی ترکستان میں بین النسلی شادی کے لیے ریاستی پالیسیاں‘‘ہے مشرقی ترکستان میں ایغور خواتین اور ہان مردوں کے درمیان بین النسلی شادی کو فروغ دینے، ترغیب دینے اور زبردستی کرنے میں پارٹی-ریاست کے کردار کی جانچ کرتی ہے۔

رپورٹ میں یہ ظاہر کرنے کے ثبوت پیش کیے گئے ہیں کہ چینی پارٹی ریاست مخلوط شادیوں کے ذریعے ایغوروں کو ہان چینی معاشرے میں زبردستی شامل کرنے کی مہم میں سرگرم عمل ہے۔

 یو ایچ آر پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمر کنات نے کہا، “یہ رپورٹ صنفی بنیاد پر تشدد کی ایک اور شکل کو سامنے لاتی ہے جو متعلقہ ریاستوں، اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں اور خواتین کے گروپوں سے کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔ کنات  نے مزید کہاچینی حکومت ایغور لوگوں کی جاری نسل کشی میں خواتین کو نشانہ بناتی ہے۔

 اویغور خواتین چین کے حراستی کیمپوں اور جیلوں میں معمول کے جنسی تشدد کی رپورٹ کرتی ہیں، اور جبری نس بندی کے شواہد ایغور ٹریبونل کے نسل کشی کے فیصلے کے لیے لازمی تھے۔ رپورٹ میں ایغور ہان شادیوں سے متعلق پارٹی-ریاست کی پالیسیوں اور زبردستی کے طریقوں کو دستاویز کیا گیا ہے۔

Recommended