Urdu News

ایغورمسلمانوں پرظلم ڈھا رہا ہے چین اورپاکستان سمیت عالم اسلام خاموش تماشائی

چینی مظالم کے شکار ایغور مسلمان

چین میں ایغور مسلمانوں پر چینی حکومت کے مظالم میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔ لیکن ہمیشہ کی طرح عالم اسلام خاموش ہے۔ پاکستان بھی چپ ہے۔ پاکستان کے حکمراں چین کے خلاف بولنے سے ڈرتے ہیں۔ لیکن اب پاکستانی عوام میں بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔ پاکستان میں ایغور مسلمانوں پر مظالم کو لے کر مظاہرے ہو تے رہے ہیں۔ٹویٹر پرجب  #UyghurMuslimsNeedHelp ٹرینڈ کر رہا تھا تب بھی پاکستانی حکمراں خاموش تھے۔ جب عمران خان وزیر اعظم تھے تب بھی چین ایغور مسلمانوں پر ظلم ڈھا رہا تھا اور اب جب شہباز شریف پاکستان کے وزیر اعظم ہیں تب بھی چینی ظلم میں کمی نہیں ہوئی ہے۔ لیکن پاکستان کے حکمرانوں کی ہمت نہیں ہے کہ چین کے خلاف لب کشائی کریں۔

 دنیا بھر میں کشمیر کا راگ الاپنے والے پاکستانی حکمراں ایغور مسلمانوں کے لئے زبان پر تالا لگائے بیٹھے ہیں۔ حالانکہ کشمیر میں کشمیری مسلمان پوری طرح آزادی کی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ نت نئی ترقیاتی اسکیم کشمیر میں خوشحالی لا رہی ہیں۔ کشمیر کے عوام ترقی کی منازل طے کر رہی ہیں۔ دوسری طرف پاکستان کا دوست چین ایغور مسلمانوں پر لگاتار مظالم ڈھا رہا ہے۔ پاکستانی عوام سڑکوں پر اتر رہے ہیں۔ ٹویٹر پر ایغور مسلمانوں کو مدد کی ضرورت ٹرینڈ کر رہا ہے۔ لیکن شہباز شریف کی حکومت اور ان کے فوجی کمانڈر سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ معاملہ کیا ہے یہ پاکستانی عوام بھی سمجھنے سے قاصر ہیں۔ پاکستانی عوام میں غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ادھر پاکستانی حکمرانوں کی نیند ہے کہ گہری ہوتی جا رہی ہے۔

ہندوستان میں مختلف اردو اخبارات نے اس سلسلے میں لگاتار لکھا ہے۔ روزنامہ سیاست اور ایشیا ایکسپریس نے بھی رپورٹنگ کی اور مضامین شائع کئے۔ دنیا بھر میں چین کی ناپاک کوششوں کے خلاف لکھا اور بولا جا رہا ہے لیکن پاکستانی حکمرانوں کے دہن پر قفل لگے ہیں۔کم و بیش یہی صورت حال دیگر اسلامی ممالک کا ہے۔ عالم اسلام کا راگ الاپنے والے مولانا حضرات بھی خاموش ہیں۔ آخر چین کے خلاف مسلم قائدین کیوں نہیں آواز بلند کرتے ہیں؟ انھیں کس بات کا ڈر ہے؟ پاکستان نے تو خیر مقبوضہ کشمیر کے باشندوں کے ساتھ بھی غیر انسانی سلوک کیا ہے۔ جبکہ ہندوستان نے کشمیر اور کشمیریوں کو ہمیشہ اپنے سینے سے لگا کر رکھا ہے۔ آج جن کو کشمیر کی ترقی دیکھنی ہو خود اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔ لیکن ایغور مسلمانوں پر جو ظلم چین میں ہو رہا ہے اس پر پاکستانی حکمرانوں کی خاموشی ان کی بزدلی کے سوا اور کیا ہے؟

چین، پاکستان، شہباز شریف، عمران خان، ایغور مسلمان، شیکیانگ، چینی مسلمان، ایغور، چینی مظالم کے شکار ایغور مسلمان 

Recommended