Urdu News

چین اپنی کورونا ویکسین کی صلاحیت بڑھانے کی کوشش میں مصروف

چین اپنی کورونا ویکسین کی صلاحیت بڑھانے کی کوشش میں مصروف

چین اپنی کورونا ویکسین کی صلاحیت بڑھانے کی کوشش میں مصروف

بیجنگ ، 12 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

 چین کی کورونا ویکسین معیار کے لحاظ سے کمتر ثابت ہورہی ہے۔ ویکسین کو مؤثربنانےکےلیے ، چین اپنی مختلف کورونا ویکسین کے استعمال پر غور کر رہا ہے۔

چینی میڈیا آؤٹ لیٹ’دی پیپر‘ نے امراض کنٹرول اور روک تھام کے مرکز کے سربراہ ، گاو فو کے حوالے سے بتایا ہے کہ موجودہ ویکسین اتنا موثر نہیں ہے۔ اس لیے اب انتظامیہ کو اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سوچنا چاہیے۔

یہ پہلا موقع ہے جب کسی چینی عہدیدار نے اپنے ملک کی ویکسین کے کم موثر ہونے کے بارے میں عوامی طور پر کچھ کہا ہے۔ اس ویکسین کی مدد سے چین نے نہ صرف اپنے ملک میں ٹیکہ کاری کی مہم شروع کی ہے بلکہ دنیا بھر میں اپنی ویکسین کو برآمد کرنا بھی شروع کیا۔

چین نے پچھلے سال سے ویکسی نیشن کا آغاز کیا تھا اور اب تک 16.1 کروڑخوراکیں لگوائی جاچکی ہیں۔ چین کا مقصد رواں سال جون تک اپنی 140 کروڑ آبادی کے 40 فیصد کو کورونا ویکسین لگانا ہے۔

Recommended