Urdu News

چین نے کھویا اپنے راکٹ سے کنٹرول، پوردی دنیا پریشان

چین نے کھویا اپنے راکٹ سے کنٹرول، پوردی دنیا پریشان

چین کے بے قابو راکٹ سے دنیاپریشان ، زمین پر تباہی کاخدشہ

بیجنگ ، 06 مئی (انڈیا نیرٹیو)

خلا میں چین کے بے قابو راکٹ نے دنیا کی پریشانیوں میں اضافہ کردیاہے۔ چینی راکٹ لانگ مارچ 5 بی زمین کی طرف بڑھ رہا ہے جوتباہی کا سبب بن سکتا ہے۔ آٹھ مئی کو زمین کی فضا میں داخل ہونے والے اس راکٹ کے بارے میں پوری دنیا میں تشویش پائی جاتی ہے۔

امریکی حکومت نے ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21 ٹن راکٹ 8 مئی کے آس پاس زمین کی فضا میں داخل ہوسکتا ہے۔ امریکی وزارت دفاع کے ترجمان نے فضا میں راکٹ کے دوبارہ داخلے کی ممکنہ تاریخ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت یہ بتانا مشکل ہے کہ وہ زمین کے ماحول میں کون سے خطے میں داخل ہوگا۔

خلائی ٹریک پر اس راکٹ کی پوزیشن کے بارے میں باقاعدہ معلومات دی جارہی ہیں۔ چوں کہ اس کے بارے میں جومعلومات موصول ہو رہی ہیں ، حکومت اسے بھی مہیا کررہی ہے۔ دوسرے سیٹلائٹ ٹریکٹر بھی 100 فٹ لمبا اور 16 فٹ چوڑا راکٹ کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ اسے 2021-035B نام دیاگیاہے۔ یہ چار میل فی سیکنڈ کی رفتار سے چل رہا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان مائک ہاورڈ نے بتایا کہ یہ معاملہ امریکی خلائی کمانڈ کی نگرانی میں ہے ۔ چین کے راکٹ کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے ، لیکن زمین کے ماحول میں دوبارہ داخل ہونے سے چند گھنٹے قبل ہی معلوم ہوسکے گا یہ کہاں سے داخل ہوگا۔

تاہم ، یہ توقع کی جارہی ہے کہ زمین سے ٹکرانے سے پہلے اس کا بیشتر حصہ زمین پر نذر آتش ہوجائے گا۔ وہ حصہ جو نہیں جلے گا ، وہ سمندر یا کسی کھلی جگہ پر گرے گا۔ اس کے باوجود جان و مال کے نقصان کا خدشہ ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ آہستہ آہستہ زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اگر یہ بھیڑ یا آبادی والے علاقے میں گراتواس سے شدید نقصان ہوسکتا ہے۔ چین دنیا کے لیے خطرناک شوشے چھوڑنے احتزاز نہیں کر رہا ہے۔ پوری دنیا میں کورونا وبا کم تھی جس نے کروڑوں افراد کو لقمۂ اجل بنادیا کہ اب یہ راکٹ سے لوگوں کو خوف و پریشان کر رہا ہے۔ چین پر عالمی برادری  نے اگر شکنجہ نہ کسا تو دنیا بہت خراب نتیجہ جھیلنے کے لیے تیار رہیں۔

Recommended