Urdu News

تبتیوں کے خلاف چین کا جبر بلا روک ٹوک جاری،راہبوں کو مارا پیٹا گیا، سچ دکھانے پر گرفتار کیا گیا

تبتیوں کے خلاف چین کا جبر بلا روک ٹوک جاری

تبت کے ڈریکگو میں بدھا کے ایک دیو  کامت  مجسمے کے انہدام کو دیکھنے کے لیے مجبور کیے جانے کے بعد 'معلومات لیک کرنے' کے الزام میں تبتی راہبوں کو مارا پیٹا گیا اور گرفتار کر لیا گیا۔ چینی حکام نے ڈریکگو میں بدھا کے 99 فٹ اونچے مجسمے کو تباہ کرنے کے بعد، ڈریکگو کی گاڈن نمگیال لنگ خانقاہ سے 11 راہبوں کو تبت سے باہر تباہی کی خبریں اور تصاویر بھیجنے پر گرفتار کر لیا ہے۔بدھ کا مجسمہ 2015 میں مقامی تبتیوں کی مالی مدد سے قائم کیا گیا تھا تاکہ خطے کو قحط، جنگ اور آگ، پانی، زمین اور ہوا کی تباہ کاریوں سے بچایا جا سکے۔ یہ سب کی بھلائی کے لیے تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے مجسمے کی تباہی کی اطلاعات پر ''گہری تشویش'' کا اظہار کیا ہے۔ اس نے ایک بیان میں کہا، ''(ہم)PRC حکام سے تبتیوں کے انسانی حقوق اور تبت کے ماحول کے ساتھ ساتھ تبتی روایات کی منفرد ثقافتی، لسانی اور مذہبی شناخت کا احترام کرنے کی تاکید کرتے رہتے ہیں۔''

Recommended