Urdu News

چین نے پاکستان میں بیئر کی پیداوار شروع کردی

چین نے پاکستان میں بیئر کی پیداوار شروع کردی

چین نے پاکستان میں بیئر کی پیداوار شروع کردی

اسلام آباد ،یکم اپریل (انڈیا نیرٹیو)

چین نے پاکستان میں بیئر کی تیاری شروع کردی ہے۔ یہ کام صوبہ بلوچستان میں ایک چینی شراب کمپنی نے کیا ہے۔ یہ چین کی شراب کی پہلی کمپنی ہے جس نے اسلامی ملک میں اپنا یونٹ قائم کیا۔

بدھ کے روز ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شراب کے کچھ مشہور برانڈز تیار کرنے والی کوسٹل بریوری اینڈ ڈسٹلری لمیٹڈ نے بلوچستان کے صنعتی شہر میں اپنے پلانٹ میں پیداوار شروع کی۔ اس پلانٹ میں تیار کی جانے والی بیئر چینی شہریوں کو فراہم کی جائے گی جو پاکستان بھر میں مختلف منصوبوں میں کام کر رہے ہیں۔

صوبائی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ایک عہدیدار نے ڈان اخبار کو بتایا کہ کمپنی کو لائسنس دیا گیا جس کے لیے اس نے 2017 میں درخواست دی تھی۔ پاکستان میں مسلمانوں کو شراب پینے کی ممانعت ہے ، لیکن ملک کی غیر مسلم آبادی کچھ استثناکے ساتھ شراب پی سکتی ہے۔

Recommended