Urdu News

چین اور تائیوان تنازع: تائیوان نے فضائیہ میں تعینات کئے ایف-16 جنگی طیارے

چین اور تائیوان تنازع: تائیوان نے فضائیہ میں تعینات کئے ایف-16 جنگی طیارے

چین کی مسلسل دھمکیوں کے درمیان تائیوان نے اپنی فضائیہ میں  ایف-16 جنگی طیاروں کی تعیناتی کی ہے۔ اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تائیوان نے ان طیاروں کو فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیا ہے۔

تائیوان کی صدر تسائی انگ وین نے جمعرات کے روز چیائی میں ایک فضائیہ کے اڈے پر 64 جدید ایف۔16وی لڑاکا طیاروں کو فضائیہ میں شامل کیا۔ یہ طیارہ تائیوان کے کل 141ایف-16بی /اے جیٹ طیاروں کے حصے کی نمائندگی کرتا ہے، جو 1990 کی دہائی کا پرانا ماڈل ہے جسے 2023 کے آخر تک مکمل طور پر دوبارہ بنایا جائے گا۔

تسائی نے کہا کہ اپ گریڈ کے منصوبے نے امریکی دفاعی صنعت کے ساتھ تائیوان کے تعاون کی مضبوطی کو ظاہر کیا۔ یہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جزیرے کی صورتحال امریکہ اور چین کے تعلقات میں کشیدگی کا ایک بڑا نقطہ بن گئی  ہے۔تسائی  نے کہا کہ مزیدایف-16وی  سروس میں داخل ہونے کے ساتھ ہی تائیوان کی سیکورٹی مزید مضبوط ہوگی۔

ایف-16وی  ملٹی رول والے فائٹر جیٹ کا تکنیکی لحاظ سے سب سے جدید ورژن ہے، جو ایک انتہائی صلاحیت والے راڈار سے لیس ہے، جس سے یہ ایک بار میں 20 سے زیادہ اہداف کو ٹریک کر سکتا ہے۔ یہ جدید ترین الیکٹرانک جنگی نظام کے ساتھ ساتھ جدید ہتھیاروں،بالکل درست جی پی ایس نیوی گیشن اور زمین کے ساتھ ٹکراو سے بچنے کے خصوصی نظام سے لیس ہے۔

Recommended