بیجنگ ، 29 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

چین نے تائیوان کی آزادی کے مطالبے پر جنگ کی دھمکی دی ہے۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو کیان نے کہا کہ تائیوان کی آزادی کا مطلب جنگ ہے۔

وزارت نے یہ بھی کہا کہ ان کی مسلح افواج اشتعال انگیزی اور غیر ملکی مداخلت کا جواب دینے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ حال ہی میں، چینی لڑاکا طیارے تائیوان کی فضائی حدود میں گھس گئےتھے۔ تب سے ، دونوں ممالک کے مابین تناؤعروج پر ہے۔

چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ تائیوان میں مٹھی بھر افراد آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ہم تائیوان کی آزادی کے متلاشی ان عناصر کو متنبہ کرتے ہیں کہ آگ سے کھیلنے والے خود کو جلا لیں گے۔

چین کا خیال ہے کہ تائیوان کی جمہوری طور پر منتخب حکومت باضابطہ آزادی کے اعلان کی طرف گامزن ہے۔ تاہم ، صدر سوئی انگ وین پہلے ہی کہتے رہے ہیں کہ تائیوان پہلے ہی ایک آزاد ملک ہے ، جسے جمہوریہ چین کہا جاتا ہے۔ دوسری طرف ، چینی وزارت دفاع نے ایک بار پھر کہا کہ تائیوان چین کا لازم و ملزوم حصہ ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…