Categories: عالمی

چین، امریکہ تنازعہ: نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے پر چین اورامریکہ آمنے سامنے

اگر پیلوسی تائیوان پہنچیں توپی ایل اے  خاموش نہیں رہے گا: چین

پیلوسی کے دورے پر کوئی تبصرہ برداشت نہیں: امریکہ

امریکہ کی ہاوس آف ریپرزینٹیٹیو کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے پر چین اور امریکا آمنے سامنے آگئے ہیں۔ چین نے امریکہ کو غیر متوقع نتائج کی دھمکی دی ہے جبکہ امریکہ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ نینسی کو تائیوان جانے کا پورا حق ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں اور سنگاپور پہنچ چکی ہیں۔واشنگٹن سے فوجی طیارے سی۔ 40سی سے روانہ ہوئی پیلوسی کے سنگاپور سے تائیوان پہنچنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ وہ ملیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان بھی جائیں گی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ تائیوان میں ایک دن قیام کریں گی اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گی۔ تائیوان کے جن لوگوں سے پیلوسی ملنا چاہتی ہے، انہیں مطلع کر دیا گیا ہے۔ تائیوان میں ان کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ تائیوان کے قریب تعینات امریکی دفاعی جہاز پیلوسی کے طیارے کو بحفاظت تائیوان میں اتارنے کی تیاری کر رہا ہے۔

چین پیلوسی کے تائیوان کے دورے کی مخالفت کر رہا ہے۔ درحقیقت چین تائیوان کو اپنا خود مختار علاقہ سمجھتا ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ پیلوسی وہاں جائیں۔ پیلوسی 25 سالوں میں تائیوان کا دورہ کرنے والی پہلی اعلیٰ امریکی اہلکار ہوں گی۔ اس پر خود چین کے صدر نے گزشتہ ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن کو فون کرکے اعتراض اٹھایا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کو ایک بار پھر خبردار کر رہے ہیں کہ اگر پیلوسی تائیوان پہنچیں تو پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) خاموش نہیں بیٹھے گی۔

چین نے اس سلسلے میں امریکہ کو شدید احتجاجی مراسلہ بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ غلط راستے پر بضد رہا تو ہم اپنی خودمختاری اور سلامتی کے لیے سخت اقدامات کریں گے۔ ادھر امریکی نیشنل سیکورٹی کوآرڈینیٹر جان کربی نے بھی چین کو خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان کے دورے پر جانے کا فیصلہ ایوان نمائندگان کی اسپیکر کاہے۔ امریکہ اس پر کوئی تبصرہ برداشت نہیں کرے گا۔ انہیں تائیوان جانے کا پورا حق ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago