Urdu News

چین کی اقلیتی برادی نے امریکہ اور برطانیہ میں چینی جھنڈے جلائے

چین کی اقلیتی برادی نے امریکہ اور برطانیہ میں چینی جھنڈے جلائے

واشنگٹن ،6؍ اکتوبر

چین کی اقلیتی برادری تبتیوں اور اویغوروں نے یکم اکتوبر کو چین کے  قومی دن کے موقع پر امریکہ اور برطانیہ کے کئی شہروں میں مظاہروں میں عوامی جمہوریہ چین کے جھنڈے جلائے۔

ریڈیو فری ایشیا  کی خبر کے مطابق، مظاہرین حکمران چینی کمیونسٹ پارٹی  کی جانب سے نسلی اقلیتوں اور منحرف افراد پر جاری ظلم و ستم کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے دنیا بھر کے شہروں میں جمع ہوئے۔

لندن میں مظاہرین نے بیجنگ کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چینی سفارت خانے کے باہر چینی پرچم کو جلایا اور اس پر میگوٹس اور گوبر پھینکا۔

آر ایف اے نے رپورٹ کیا کہ ہانگ کانگ کے  شہریوں، تبتیوں اور اویغوروں نے برطانیہ کے شہروں میں 73 ویں قومی دن کے موقع پر تقریباً 15 مظاہروں کا اہتمام کیا اور”سی سی پی کو نہ کہیں۔’’چین نے جھوٹ بولا! لوگ مر گئے! سی سی  پیکو شرم آنی چاہیے  جیسے نعرے بلند کئے۔

مظاہرین نے  پیکاڈیلی سرکس سے چینی سفارت خانے تک مارچ کیا، جنہوں نے  سی سی پی کے مطلق العنان حکمرانی کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

 اس دوران تسےنامی ایک مظاہرین نے کہا کہ وہ شہر کی کھوئی ہوئی آزادیوں کے لیے پرانی یادوں کا اظہار کرنے کے لیے احتجاج میں نوآبادیاتی دور کے ہانگ کانگ کا جھنڈا اٹھائے ہوئے تھے۔

تسے نےآر ایف اے کو بتایا کہ “ہم آزادی، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہانگ کانگ چاہتے ہیں جیسا کہ ماضی میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ “انہوں نے ہانگ کانگ کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پامال کیا ہے۔انہوں نے ایک بار ہانگ کانگ کے لوگوں سے پوچھا (وہ کیا سوچتے ہیں؟)۔

Recommended