مدینہ منورہ،29اپریل(انڈیا نیرٹیو)
پاکستان میں اقتدار کی تبدیلی کا اثر اب دوسرے ممالک میں بھی دکھائی دے رہا ہے۔سیاسی مخالفت کے جنون میں مذہبی تقدس کی پامالی کردی گئی، مسجد نبویﷺ کی زیارت کے موقع پروہاں موجود پاکستانیوں نے پاکستانی وزیراعظم اور ان کی کابینہ اراکین کیخلاف نعرے بازی کرنے لگے۔
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نفرت، تعصب اور گمراہی کی دلدل میں دھنسے یہ بدقسمت دربارِ نبویﷺکے آداب بْھلا بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 27 رمضان کی مقدس شب اس وڈیو کو طنزیہ یا فخریہ پوسٹ کرنے والے بھی یقیناً اس گناہِ عظیم میں برابر کے حصے دار ہیں۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے کہا کہ قائداعظم کے مزار پر نعرے لگانے پر کیپٹن صفدر کو مطعون کرنے والے اللّٰہ کے آخری نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے روضے، مسجد نبویﷺ میں سیاسی نعرے بازی پر خوشیاں منارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے آخری دنوں میں مسجد نبویﷺ کے تقدس کو بھی خاطر میں نہ لینے والوں سمیت تمام پاکستانیوں کے ساتھ خدا رحم فرمائے۔