Urdu News

سی این ایس کا مالدیپ کا دورہ

چیف آف نیول اسٹاف/بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار

 

 

چیف آف نیول اسٹاف/بحریہ کے سربراہ (سی این ایس) کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں ایڈمرل آر ہری کمار نے 18 سے 20 اپریل 22 تک مالدیپ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انھوں نے جمہوریہ مالدیپ کے عزت مآب صدر جناب ابراہیم محمد صالح، عزت مآب وزیر خارجہ جناب عبداللہ شاہد، محترمہ ماریہ احمد دیدی، وزیر دفاع اورشمال، چیف آف ڈیفنس فورس (سی ڈی ایف) میجر جنرل عبداللہ سے ملاقات کی۔

ایڈمرل آر ہری کمار نے 18 اپریل 22  کو مالدیپ کے وزیر دفاع اور مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورسز (ایم این ڈی ایف ) کی قیادت کے اعزاز میں ہندوستانی بحریہ کے جہاز ستلج پر ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔آئی این ایس ستلج، فی الحال مالدیپ میں ہائیڈرو گرافک تعاون پر مفاہمت نامے کے تحت مشترکہ ہائیڈروگرافک سروے کے لیے تعینات ہے۔بحریہ کے سربراہ نے ہندوستان اور مالدیپ کی طرف سے مشترکہ طور پر تیار کردہ پہلے نیویگیشن چارٹ کی نقاب کشائی کی اور  ایم این ڈی ایف  کی نامیاتی یا آرگینک صلاحیتوں کو مستحکم کرنے کے لیے ہائیڈروگرافی کا سامان حوالے کیا۔

بحریہ کے سربراہ نے ایم این ڈی ایف کے سمندری اثاثوں کا بھی دورہ کیا اور ان اثاثوں کے کردار کو برقرار رکھنے کے لیے ایم این ڈی ایف کے اہلکاروں اور ہندوستانی بحریہ کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے  ایم این ڈی ایف جہازوں کی مزید کفالت کے لیے انجینئرنگ کے آلات کی ایک کھیپ پیش کی، اس طرح  ایم این ڈی ایف  کی صلاحیت سازی کی کوششوں کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وبائی مرض کے دوران، دونوں ممالک نے مشن ساگر اور اوپی سمندر سیتو کے تحت  وسائل کو متحرک کرنے اور اہلکاروں کی نقل و حرکت کی طرف بہت قریب سے کام کیا ہے۔وبائی امراض سے متعلق سفری پابندیوں میں نرمی نے گزشتہ چند مہینوں میں دونوں ممالک کے درمیان کئی اعلیٰ سطحی تعاملات دیکھے ہیں۔مالدیپ کے وزیر دفاع نومبر 2021 میں انڈین نیول اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے اور مالدیپ کوسٹ گارڈ کے کمانڈنٹ کرنل ابراہیم ہلمی نے فروری 2022 میں وشاکھاپٹنم میں ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے MILAN-2022 میں مالدیپ کے وفد کی قیادت کی۔ مالدیپ بحر ہند میں بحری سلامتی کے مسائل پر مشترکہ نقطہ نظر کا اشتراک کرتے ہیں اور کئی دو طرفہ، منی لیٹرل اور کثیر جہتی میدانوں جیسے کہ بحر ہند بحری سمپوزیم اور کولمبو سیکورٹی کانکلیو میں مل کر کام کر رہے ہیں۔

سمان (احترام) ، سمواد – (مکالمہ) ، سہیوگ – (تعاون) ، شانتی – (امن) اور سمردھی – (خوشحالی) کے ’فائیو ایس‘ وژن کی رہنمائی میں، جو کہ ہندوستان کے معزز وزیر اعظم کے ذریعہ دکھائے گئے ہیں، سی این ایس کے دورے نے دو قریبی بحری ہمسایوں کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہےاور دفاع اور سمندری ڈومین میں دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی نئی راہوں کی نشاندہی کی۔

*****

Recommended