Urdu News

جمہوریت کی عہد بستگی ہی ہند امریکہ تعلقات کی بنیاد ہے: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن

واشنگٹن، 15 اگست (انڈیا نیرٹیو)

 امریکی صدر جو بائیڈن نے ہندوستان کے 75 ویں یوم آزادی پر ہندوستانی عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ جمہوریت میں لوگوں کی مرضی کا احترام کرنے کا عزم دنیا کو متاثر کرتا ہے اور یہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان خصوصی تعلقات کی بنیاد ہے۔

اپنے پیغام میں، بائیڈن نے کہا، "میں ہندوستان، امریکہ اور دنیا بھر میں  آج ہندوستان کی یوم آزادی منا رہے تمام لوگوں کے لئے ایک محفوظ اور خوشحال آزادی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتاہوں۔

  ہندوستان کے لیے اپنے پیغام میں بائیڈن نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے سچ اور عدم تشدد کے پیغام کی رہنمائی میں بھارت نے  15 اگست 1947 کو  آزادی کے لئے اپنے طویل سفرکو مکمل کیا۔

  انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے ذریعے عوام کی مرضی کا احترام کرنے کا بنیادی عزم آج دنیا  کو متاثر کرتاہے اور یہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان خصوصی تعلقات کی بنیاد ہے۔ گزشتہ دہائیوں  میں 40لاکھ سے زیادہ ہندوستانی امریکیوں کی ایک متحرک کمیونٹی   ہمارے لوگوں کے درمیان آپسی تعلقات نے ہماری شراکت داری کو قائم رکھا ہے اور اسے مضبوط کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے ہندوستان کے 75 ویں یوم آزادی پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے تعلقات سات دہائیاں قبل شروع ہوئے تھے اور بڑھتی ہوئی شراکت داری میں بدل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا علاقائی تعاون تیزی سے بڑھ رہا ہے اور ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ آزاد اور کھلے انڈو پیسفک کے ہمارے مشترکہ وژن کو آگے بڑھایا جا سکے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات اور صاف توانائی سے لے کر خلائی ٹیکنالوجیز تک، امریکہ اور بھارت کا باہمی تعاون پہلے سے کہیں زیادہ وسیع اور مضبوط ہے۔

Recommended