Urdu News

متحدہ عرب امارات میں اومیکرون کرونا سے متاثرہ پہلے کیس کی تصدیق

متحدہ عرب امارات میں اومیکرون کرونا سے متاثرہ پہلے کیس کی تصدیق

دبئی ،02دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

متحدہ عرب امارات میں صحت اور کمیونٹی پروٹیکشن کی وزارت نے افریقی ملک سے آنے والی ایک افریقی خاتون کے کرونا کی تبدیل شدہ نئی قسم "اومیکرون" سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ یو اے ای میں کرونا کی اس نئی شکل کا یہ پہلا کیس ہے۔ یہ خاتون افریقی ممالک  سے آئی  اور ایک عرب ملک سے بھی اس کا گذر ہوا ہے۔ اس نے کرونا ویکیسن کی دو خوراکیں لے رکھی ہیں۔

 ذرائع  کے مطابق وزارت صحت نے   بتایا کہ متاثرہ خاتون کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور اس کی صحت کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ جن لوگوں کا اس سے رابطہ تھا انہیں الگ تھلگ کردیا گیا ہے تمام ضروری صحت کے اقدامات کیے گئے تھے۔

 حکام نے متحدہ عرب امارات میں تحقیقات اور ضروری جانچ کے طریقہ کار کے ذریعے تمام فعال اقدامات کرتے ہوئے مختلف پیش رفتوں سے نمٹنے کے لیے صحت کے شعبے کی تیاری کی بھی تصدیق کی۔حکام نے ویکسین لینے اور بوسٹر ڈوز لینے کی اہمیت پر بھی زور دیا کیونکہ بوسٹر خوراک ویکسین کی قوت مدافعت بڑھانے اور شدید علامات اور اموات کو روکنے بالخصوص کرونا کی تبدیل ہونے والی شکلوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Recommended