Urdu News

راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر دلی مبارک باد: اکرام الدین

راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر دلی مبارک باد: اکرام الدین

موصوف کا شمار ملک کے اہم ترین و سینئر سیاستدانوں میں ہوتا ہے:چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

جرمن(انٹرنیشنل ڈسک)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ قومی اسمبلی ایکسویں اسپیکر منتخب ہوئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کے بلا مقابلہ ایکسویں اسپیکر منتخب راجہ پرویز اشرف کا تعلق ضلع راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے علاقے مندرہ سے ہے راجہ پرویز اشرف کا نام سیاست میں ملکی سطح پر اس وقت منظر عام پر آیا ۔

جب انہوں نے 2002 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 سے حصہ لیا اور کامیاب قرار پائے اس کے بعد 2008 کے عام انتخابات میں بھی وہ اسی حلقے سے دوبارہ منتخب ہو کر قومی اسمبلی میں پہنچے راجہ پرویز اشرف  کئی دفعہ رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں وفاقی وزیر کے عہدے پر فرائض انجام دے چکے ہیں اور سابق وزیر اعظم کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں ۔

راجہ پرویز اشرف کا شمار ملک کے اہم ترین و سینیئر سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنماوں میں ہوتا ہے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے ایک بیان میں کہا کہ متحدہ پی ڈی ایم کی طرف سے راجہ پرویز اشرف کا اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونا بہترین اقدام ہے۔ چیف اکرام الدین  نے اپنے مبارک بادی پیغام میں کہا کہ راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

Recommended