Urdu News

سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پرمبارک باد

سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پرمبارک باد

رہنماوں نے اپنے پیغامات میں پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

ریاض(انٹرنیشنل ڈسک)

گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ایک روز قبل شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عالمی رہنماؤں کی جانب سے شہباز شریف کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو حلف اٹھانے پر مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی شہبازشریف کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں پاکستان کی ترقی اور   خوش حالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

علاوہ ازیں ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زايد نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔

Recommended