ہندوستان ، جنوبی افریقہ سمیت ساٹھ دیگر ممالک کی ڈبلیو ٹی اومیں طبی مصنوعات فراہم کرنے پر غور
بھارت، جنوبی افریقہ اور 60 دیگر ملکوں کی ڈبلیو ٹی او میں طبی مصنوعات کے لیے، دانشوارانہ املاک کے حقوق میں رعایت دینے کی درخواست ہے۔بھارت، جنوبی افریقہ اور 60 دیگر ملکوں نے عالمی تجارتی تنظیم، WTO میں کووڈ-19 سے متعلق طبی مصنوعات کے لیے، تین سال کے لیے دانشوارانہ املاک کے حقوق میں رعایت دینے کی درخواست کی ہے۔
اِن ملکوں کے ذریعے داخل کردہ تجویز میں رعایتی مدت پر سالانہ نظرثانی کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ تازہ تجویز میں صحت سے متعلق مصنوعات اور ٹیکنالوجی پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے اور خصوصیت کے ساتھ تبادلۂ خیال پر زور دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ دانشوارنہ املاک کے حقوق کے تجارت سے متعلق پہلوؤں کی کونسل، TRIPS اِس مہینے کی 31 تاریخ کو نئی تجویز پر غور کے لیے غیر رسمی میٹنگ کرے گی۔
جمعے کے روزWTO میں داخل کردہ نئی تجویز میں کہاگیا ہے کہ اِس رعایت کی مدت مصنوعات کی تیاری اور سپلائی کےلیے قابل عمل ہونی چاہیے۔
بھارت اور جنوبی افریقہ کے ذریعے تجویز کردہ پچھلے مسودے میں کووڈ اُنیس سے بچاؤ، علاج اور روک تھام پر توجہ مرکوز کی گئی تھی، جسے وسیع قرار دیا گیا ہے۔نئی تجویز میں صحت سے متعلق مصنوعات اور ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔