Urdu News

چین میں ویگرمسلمانوں کے خاتمے کی سازش ، امریکی رپورٹ میں انکشاف

چین میں ویگرمسلمانوں کے خاتمے کی سازش ، امریکی رپورٹ میں انکشاف


چین میں ویگرمسلمانوں کے خاتمے کی سازش ، امریکی رپورٹ میں انکشاف

ہانگ کانگ ، 10 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

چین میں ، ویگر مسلمانوں کو ہراساں کرنے اور اسے ختم کرنے کے لیے کئی سطحوں پر سازش کی جارہی ہے۔ اس کا انکشاف منگل کو واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک نیو لائنز انسٹی ٹیوٹ برائے حکمت عملی اور پالیسی کے ذریعہ جاری کردہ رپورٹ میں ہوا ہے۔

چینی حکومت صوبہ سنکیانگ میں ویگر مسلمانوں پر ایک طویل عرصہ سے تشدد کررہا ہے۔ مردوں کے ساتھ خواتین پر بھی مختلف طریقوں سے تشدد کیا جاتا ہے۔ ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ چین نے ویگرمسلمانوں کے ساتھ اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن کی تمام دفعات کی خلاف ورزی کی ہے۔ بین الاقوامی قانون ، نسل کشی ، جنگی جرائم سے متعلق رپورٹ 50 سے زیادہ ماہرین نے پیش کیا۔

واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک نیو لائنز انسٹی ٹیوٹ برائے حکمت عملی اور پالیسی کے ذریعہ منگل کو جاری کی گئی رپورٹ کے شریک مصنف عظیم ابراہیم نے کہا کہ چین کے خلاف نسل کشی کے الزام کی حمایت کرنے کے بہت سارے ثبوت موجود ہیں۔ اس کے علاوہ حراستی مراکز بہت ساری غیر انسانی حرکتیں بھی کرتے ہیں جیسے خواتین کے ساتھ عصمت دری ، نسبندی ، برین واش وغیرہ۔

 سنکیانگ میں ایک معلومات کے مطابق تقریبا 20 لاکھ ویگر مسلمان اسیر ہیں۔ حراستی مرکز میں زیر حراست افراد کے ساتھ مختلف قسم کے غیر انسانی واقعات رونما ہورہے ہیں۔ یہ انسانوں کے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔

اگرچہ چین ویگر مسلمانوں پر مظالم کے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔ چین کے مطابق سنکیانگ میں ویگرس کوبچانے کے لیے مذہبی تعصب اور دہشت گردی سے انھیں دور رکھا جارہا ہے۔ چینی حکام نے ’پیشہ ورانہ تربیتی مراکز ‘ کے طور پرانٹرنمنٹ کیمپ لگائے ہیں ، جو غربت کے خاتمے کی مہم کا حصہ ہیں۔

Recommended