Urdu News

ہندوستان کی مدد سے نیپال میں اسکول کی نئی عمارت کی تعمیر ہوئی شروع ہوئی

ہندوستان کی مدد سے نیپال میں اسکول کی نئی عمارت کی تعمیر ہوئی شروع ہوئی

کٹھمنڈو، 6؍اپریل

ہندوستان اور نیپال نے منگل کو ادے پور ضلع میں شری بال مندر سیکنڈری اسکول کے لئے حکومت ہند کی 31.13 ملین روپے کی گرانٹ امداد کے تحت ایک نئی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔  یہ پروجیکٹ تعلیم کے شعبے میں حکومت ہند کی گرانٹ امداد سے 31.13 ملین روپے کی لاگت سے انڈیا-نیپال ڈیولپمنٹ کوآپریشن بطور کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے تحت شروع کیا گیا تھا۔

تریوگا میں شری بال مندر سیکنڈری اسکول کی نئی اسکول کی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد ڈاکٹر نارائن کھڈکا، وزیر برائے امور خارجہ، نیپال حکومت اور نمگیا سی کھمپا، چارجڈ افیئرز، سفارت خانہ ہند، کھٹمنڈو نے رکھا۔ شری بال مندر سیکنڈری اسکول ضلع ادے پور میں قائم ایک پرانا اسکول ہے۔

عمارت کی تعمیر کا کام مکمل ہونے کے بعد، اسکول اپنے نئے احاطے میں منتقل ہو جائے گا۔  اس وقت اسکول میں 1100 طلبہ زیر تعلیم ہیں، جن میں سے تقریباً 70 فیصد لڑکیاں ہیں۔ 2003 سے، ہندوستان نے نیپال میں 523 سے زیادہ ہائی امپیکٹ کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹ  شروع کیے ہیں اور اس کے تمام 7 صوبوں میں صحت، تعلیم، پینے کے پانی، کنیکٹیویٹی، صفائی اور دیگر عوامی سہولیات کی تخلیق کے شعبوں میں 467 پروجیکٹ مکمل کیے ہیں۔

ہندوستان اور نیپال کے درمیان کثیر جہتی اور کثیر شعبہ جاتی ترقیاتی شراکت داری ہے جو دونوں ممالک کے لوگوں کی قربت کی عکاسی کرتی ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ آج کا سنگ بنیاد رکھنا حکومت ہند کی تعلیم جیسے ترجیحی شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے نیپال کی حکومت کی کوششوں کی تکمیل میں مسلسل عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

Recommended