Categories: عالمی

قومی یکجہتی‘ کی حکومت کے لیے فلسطینی اتھارٹی کی’قومی مکالمے‘کی مشاورت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
رام اللہ،25اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلسطینی اتھارٹی نے داخلی انقسام ختم کرنے اور ایک "قومی یک جہتی" کی حکومت تشکیل دینے کے واسطے تمام فلسطینی گروپوں کے ساتھ "قومی مکالمے" کے آغاز کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ان گروپوں میں ’حماس‘ اور ’جہاد اسلامی‘ تنظیمیں بھی شامل ہیں۔فلسطینی صدر محمود عباس نے اتوار کے روز تنظیم آزادی فلسطین اور فتح موومنٹ کی مجالس عاملہ کے ارکان، تنظیم آزادی فلسطین تنظیم کے ذیلی گروپوں کے جنرل سکریٹریوں، آزاد شخصیات اور سیکورٹی فورسز کی قیادت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں متعلقہ اقدامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی "وفا" کے مطابق صدر عباس نے واضح کیا کہ قومی یک جہتی کی حکومت اپنے شراکت داروں کو بین الاقوامی قانون کا پابند بنائے گی، وطن کے دونوں حصوں کو یکجا کرے پر کام کرے گی اور غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر عائد محاصرہ ختم کرنے پر کام کرے گی۔رواں سال فلسطینی داخلی انقسام کو ختم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں دیکھنے میں آئیں۔ ان میں آخری کوشش گذشتہ ماہ ستمبر میں تھی۔ مصری صدر عبد الفتاح الس?سی نے قاہرہ میں اردن کے شاہ عبد الل? الثانی اور فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ سہ فریقی سربراہ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کا مقصد فلسطین کا قضیہ اور قومی یک جہتی کی حکومت کی تشکیل کو زیر بحث لانا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اتوار کے روز ہونے والے اجلاس میں فلسطینی صدر نے امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مشرقی بیت المقدس میں امریکی قونصل خانے اور واشنگٹن میں پی ایل اوکے مشن کے دفتر کے دوبارہ کھولے جانے کے حوالے سے اپنے وعدے پر عمل کرے۔ مزید یہ کہ سابقہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی اور فلسطینی عوام پر عائد مالی حصار کو ختم کرنے کا وعدہ بھی پورا کرے۔اسی طرح اتوار کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پوری دنیا کی قیادت، بین الاقوامی اداروں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل، انسانی حقوق کی کونسل، بین الاقوامی فوجداری عدالت اور بین الاقوامی عدالتِ انصاف کو خطوط بھیجے جائیں۔ اس کا مقصد ایسے مناسب اقدامات کا کیا جانا ہے جن کے ذریعے اسرائیلی حکام کی جانب سے استعماری یہودی آبادکاری اور فلسطینی عوام کے خلاف ظلم و زیادتی کا سلسلہ روکا جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر جاری بیان میں دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی قرار دادوں پر عمل درامد کی ضرورت کو باور کرایا گیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago