Urdu News

کوپ26میں ہندوستان کو الیکٹرک گاڑیوں کے لیے نئے فنڈز کا وعدہ کیا

کوپ26میں ہندوستان کو الیکٹرک گاڑیوں کے لیے نئے فنڈز کا وعدہ کیا

گلاسگو، 2 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

برطانیہ نے ورلڈ بینک کی نئی فنڈنگ ’انڈیا گرین گارنٹی‘ کے ذریعے ہندوستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے گرین پروجیکٹس کے لیے اضافی 75کروڑ پاؤنڈ کی اضافی رقم دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس طرح کا اعلان گلاسگو میںCOP-26 سربراہی اجلاس میں کیا گیا۔ گرین گارنٹی فنانسنگ صاف توانائی، نقل و حمل اور شہری ترقی جیسے شعبوں میں صاف اور لچکدار انفراسٹرکچر کی حمایت کرے گی۔

برطانیہ نے امداد سے چلنے والے پرائیویٹ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ گروپ(PIDG) کے تحت ترقی پذیر ممالک بشمول ہندوستان میں الیکٹرک گاڑیوں میں تبدیلی کے سبز منصوبوں کی حمایت کے لیے اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہی اجلاس میں نئی سرمایہ کاری میں 21کروڑ پاؤنڈسے زیادہ دینے کا عہد کیا ہے۔

برطانیہ کیPIDG فنڈنگ ہندوستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری، ویتنام میں گرین بانڈز اور برکینا فاسو، پاکستان، نیپال اور چاڈ میں شمسی توانائی کے مختلف اسکیموں میں کی جائے گی۔

Recommended