Categories: عالمی

کورونا کا ووہان لیب سے لیک ہونے کا امکان: برطانوی خفیہ ایجنٹس

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<strong>کورونا کا ووہان لیب سے لیک ہونے کا امکان: برطانوی خفیہ ایجنٹس</strong></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
برطانیہ کے خفیہ ایجنٹوں نے امکان ظاہر کرتے کہا ہے کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ کورونا وائرس چین کے ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی سے لیک ہوا ہو۔ سنڈے ٹائمز کی رپورٹ میں اتوار کو اس سلسلے میں اطلاع دی گئی ہے۔ اس سے قبل ڈیلی میل نے ہفتہ کو بتایا تھا کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر اینگس ڈیلیگیش اور ناروے کے ایک سائنس دان برگر سورنسن نے ایک مطالعہ کیا تھا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ کووڈ۔ 19 وائرس لیباریٹری میں پیدا ہوا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چینی سائنس دانوں نے ووہان لیبارٹری میں کووڈ۔19 وائرس تیار کیا، جس کے بعد انہوں نے چمگادڑ سے پھیلنے والے وائرس کو فطری ظاہر کرنے کے لئے 'جان بوجھ کر ڈیٹا کو ختم، چھپانے یا آلودہ کرنے کی کوشش کی۔ جبکہ چین بار بار اس طرح کے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔جنوری میں بین الاقوامی ماہرین نے ووہان کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے لیبارٹریوں، اسپتالوں اور بازاروں میں کووڈ- 19 کی ابتداءکے بارے میں سراغ لگانے کے بارے میں تحقیقات کی، جو وائرس کووڈ- 19 میں پھیلنے کی وجہ بنتا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مشن کے ماہرین نے پھر ایک رپورٹ تیار کی جس میں کہا گیا ہے کہ ووہان میں ایک لیبارٹری سے نئے کورونا وائرس کے خارج ہونے کا امکان بہت کم ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago