Urdu News

چین کے ووہان سے خرگوش کے ذریعے انسانوں میں آیاہوگاکورونا۔ڈبلیو ایچ او

چین کے ووہان سے خرگوش کے ذریعے انسانوں میں آیاہوگاکورونا۔ڈبلیو ایچ او


چین کے ووہان سے خرگوش کے ذریعے انسانوں میں آیاہوگاکورونا۔ڈبلیو ایچ او

جنیوا ، 20 فروری (انڈیا نیرٹیو)

 ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او) کے کورونا وائرس انفیکشن ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ چین کے شہر ووہان شہر سے پوری دنیا میں پھیلا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ چین کے ووہان میں فروخت ہونے والے چوہے اورخرگوش کے کچھ اقسام میں انہیں ایسی علامتیں ملی ہیں جس کے ذریعہ یہ وائرس انسانوں میں پھیلاہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں ماہرین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کورونا ان چرندوں کے ذریعے پوری دنیا میں پھیلا ہے۔یادرہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ٹیم ایک طویل عرصے سے کورونا کے مرکزکے بارے میں جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔نیز یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ کس طرح پیدا ہوا اور یہ پوری دنیا میں کیسے پھیل گیا۔

تاہم ، ماہرین کا کہنا ہے کہ ان چرندوں کو فراہم کرنے والوں کو ووہان کے جانوروں کی منڈی میں تفتیش کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی اس کی تحقیقات کی ضرورت ہے کہ اس بازار میں کون سے زندہ یا مردہ جانور قانونی یا غیر قانونی طور پر فروخت ہوئے۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ چین نے یورپ میں کچھ معاملے کے بعد وسیع پیمانے پر جانچ کی تھی۔ ابھی پچھلے ہفتے ہی عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی ٹیم چین سے واپس آئی ہے۔ چین سے دورے کے بعد ، ماہرین کی ٹیم نے بتایا تھا کہ لیب سے وائرس پھیلنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ جانوروں کی منڈی ووہان سے کورونا پھیلنے کی بابت ابھی واضح نہیں ہے۔ ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ چمگادڑ کے ذریعے یہ پھیلی ہے ، لیکن ماہرین نے بتایا کہ اس کی کوئی علامت نہیں ہے۔ اگرچہ یہ بات یقینی طور پر کہی جارہی ہے کہ کچھ اور جانور وں سے ہی کورونا انسانوں میں پہنچاہے ۔

Recommended