Urdu News

حج کی ادائیگی کے لیے کورونا ویکسی نیشن لازمی ، کیا آپ کے لیے یہ خبر اہم تو نہیں؟

حج کی ادائیگی کے لیے کورونا ویکسی نیشن لازمی

ریاض،12جنوری (انڈیا نیرٹیو)

 سعودی عرب نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن لازمی قرار دے دیا ہے۔

سعودی عرب کے وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حج کی ادائیگی کے خواہش مند افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا مکمل کورس کرنا ہوگا۔ کورونا کی ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حج کے لیے آنے سے قبل عازمین احتیاطا ً فلو(انفلوئنزا) کی ویکسین بھی لگوا لیں۔ سعودی عرب نے رواں سال حج کے لیے عازمین کی تعداد پر عائد پابندی ختم کردی   ہے۔ گزشتہ دو برسوں سے کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عازمین کی تعداد محدود کردی گئی تھی۔

Recommended