Categories: عالمی

ولی عہد کا اپنی جیب سے فلاحی اداروں کو ایک کروڑ ریال عطیہ کرنے کا اعلان

ولی عہد کا اپنی جیب سے فلاحی اداروں کو ایک کروڑ ریال عطیہ کرنے کا اعلان

ریاض،07مئی (انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے فلاحی اداروں کو اپنی جیب سے ایک کروڑ ریال کی رقم عطیہ کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ ولی عہد کے احکامات کے مطابق مملکت کے اندر فلاحی خدمات انجام دینے والے 29 اداروں اور تنظیموں کو 87 ملین ریال کی رقم عطیہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ 150 قیدیوں کی رہائی کے لیے 13 ملین ریال کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

سعودی ولی عہد کی طرف سے عطیہ کی گئی رقم 'سند محمد بن سلمان پروگرام' کے ذریعے ادا کی جائے گی۔ عطیے کی رقم 8 اہم سماجی شعبوں میں?صرف کی جائے گی جن میں خواتین کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں، معذوروں کی کفالت کرنے والے ادارے، کینسر کے مریضوں کے علاج اور ان کی بحالی میں سرگرم تنظیمیں، مطلقہ اور بیوہ خواتین کی بہبود، یتیموں کی بہبود، صحت،سنڈروم چیئرٹی، بزرگ شہریوں کی کفالت جیسی تنظیمیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی ولی عہد کی طرف سے ذاتی طور پر ایک کروڑ ریال میں سے 150 ایسے قیدیوں کی رہائی کے لیے 13 ملین ریال کی رقم مختص کی گئی ہے جو جرمانوں کی عدم ادائی کی وجہ سے قید ہیں تاہم فوج داری کیسز کے تحت قید مجرموں کے لیے یہ رقم صرف نہیں کی جاسکے گی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے ایک کروڑ ریال کی رقم عطیہ کرنے سے ان کے انسانی بہبود کےجذبے اور غیر منافع بحش اداروں کی مدد کی مساعی کی عکاسی ہوتی ہے۔واضح رہے کہ ولی عہد کی طرف سے گزشتہ چار سال سے سالانہ ایک کروڑ ریال کی رقم عطیہ کی جاتی ہے جن سے یتیموں، بیواﺅں، معذوروں، کینسر کے مریضوں، بزرگوں، نوجوانوں کی شادیوں اور ضرورت مند خاندانوں کے ایک لاکھ 20 ہزار افراد مستفید ہوتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago