ویلنگٹن،12فروری
نیوزی لینڈ میں سمندری طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔ ملک کا سب سے بڑا شہر آکلینڈ سیلاب کی زد میں ہے اور اس کی زدمیں آنے سے اب تک چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
سمندری طوفان کی وجہ سے منگل کی دوپہر تک آکلینڈ جانے اور آنے والی تمام گھریلو پروازوں کے ساتھ ساتھ کئی بین الاقوامی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ قومی کیریئر نے کہا ہے کہ اس دوران کچھ بین الاقوامی روٹس چلتے رہیں گے، حالانکہ پروازوں کو آکلینڈ سے موڑنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
طوفان نے اتوار کو نیوزی لینڈ کے شمالی حصے کو متاثر کیا ہے۔ پیر کو آکلینڈ میں 250 ملی میٹر (10 انچ) تک بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ طوفان تیز بارش، تیز ہواؤں اور بڑی لہروں کے ساتھ آسکتا ہے۔
ملک کے وزیر اعظم کرس ہپکنز نے صحافیوں کو بتایا کہ براہ کرم اس انتباہ کو سنجیدگی سے لیں۔ خراب موسم ہونے کے امکانات ہیں۔ تو براہ کرم یقینی بنائیں کہ آپ تیار ہیں۔