نئی دہلی،7 اپریل 2021/ دوطرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے قزاقستان کے وزیر دفاع جنرل نورلن یرمیک بائیف نے اپنے وفد کے ہمراہ جودھپور اور جیسلمیر کا دورہ کیا۔ دونوں ممالک عالمی دہشت گردی کے خطرے کا مقابلہ کرنے اور امن کو برقرار رکھنے کے مشترکہ مفادات میں شریک ہیں۔
7 اپریل 2021 کو قازقستان کے معزز وزیر دفاع جودھپور پہنچے۔ جنوبی کمان کے کمانڈر انچیف ، جنرل کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جے ایس نین نے وزیر دفاع اور وفد سے بات چیت کی۔ آرمی کمانڈر نے وفد سے بات چیت کے دوران کہا کہ "ہندوستان اور قازقستان کے درمیان خصوصی شراکت ہے جو اعتماد ،بھروسے اور باہمی افہام و تفہیم پر مبنی ہے۔ دونوں ممالک دنیا میں امن اور استحکام کو متاثر کرنے والے امور پر مشترکہ نظریہ رکھتے ہیں۔
وزیر دفاع جنرل نورلن یرمیک بائیف کا یہ دورہ قازقستان اور ہندوستان کے مابین فوجی رابطے اور تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دے گا۔
قزاخستان جمہوریہ کے وزیردفاع لیفٹیننٹ جنرل نورلان یرمیک بائف 7سے 10اپریل ، 2021تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے ہیں ۔قزاخستان کے وزیردفاع طے شدہ پروگرام کے مطابق آج جودھ پورپہنچیں گے۔ امید ہے کہ میٹنگوں کے سلسلے میں وہ جیسلمیر ، نئی دہلی اورآگرہ بھی جائیں گے ۔ اس کے علاوہ وہ دفاعی اداروں کا بھی دورہ کریں گے ۔
9اپریل ، 2021کو لیفٹیننٹ جنرل نورلان یرمیک بائف نئی دہلی میں وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ایک دوطرفہ میٹنگ کریں گے۔لیفٹیننٹ جنرل نورلان یرمیک بائف کے دوبارہ قزاخستان کے وزیردفاع کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ اب تک کی پہلی میٹنگ ہوگی ۔
دونوں وزراء کے درمیان پچھلی ملاقات 5ستمبر 2020کو شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے حاشیئے پر ہوئی تھی ۔ قزاخستان کے وزیردفاع کی طرف سے ہندوستان کا یہ دورہ ہندوستانی وزیردفاع کی دعوت پر کیاجارہاہے ۔قزاخستان جمہوریہ کے وزیردفاع لیفٹیننٹ جنرل نورلان یرمیک بائف 7سے 10اپریل ، 2021تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے ہیں ۔قزاخستان کے وزیردفاع طے شدہ پروگرام کے مطابق آج جودھ پورپہنچیں گے۔ امید ہے کہ میٹنگوں کے سلسلے میں وہ جیسلمیر ، نئی دہلی اورآگرہ بھی جائیں گے ۔ اس کے علاوہ وہ دفاعی اداروں کا بھی دورہ کریں گے ۔
9اپریل ، 2021کو لیفٹیننٹ جنرل نورلان یرمیک بائف نئی دہلی میں وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ایک دوطرفہ میٹنگ کریں گے۔لیفٹیننٹ جنرل نورلان یرمیک بائف کے دوبارہ قزاخستان کے وزیردفاع کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ اب تک کی پہلی میٹنگ ہوگی ۔
دونوں وزراء کے درمیان پچھلی ملاقات 5ستمبر 2020کو شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے حاشیئے پر ہوئی تھی ۔ قزاخستان کے وزیردفاع کی طرف سے ہندوستان کا یہ دورہ ہندوستانی وزیردفاع کی دعوت پر کیاجارہاہے ۔