Urdu News

پاکستان میں اٹھا شہید بھگت سنگھ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کامطالبہ

شہید بھگت سنگھ

لاہور، 30 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 شہید اعظم بھگت سنگھ کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ مطالبہ وہاں کی ایک رضاکار تنظیم (این جی او) نے کیا ہے۔

بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن نے بدھ کو لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) کے احاطے میں بھگت سنگھ کا 115 واں یوم پیدائش منایا۔اس موقع پر وکلا  برادری نے بھگت سنگھ اور ان کے ساتھیوں شیو رام ہری راج گرو اور سکھ دیو کے لیے نعرے لگائے اور کیک کاٹا۔

فاؤنڈیشن کے صدر امتیاز رشید قریشی نے بھگت سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے گزارش کی کہ برصغیر کے لوگوں کے لیے بھگت سنگھ کے ذریعہ دی گئیں قربانیوں اور ان کی بہادری کا احترام کرتے ہوئے مجاہد آزادی کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے۔

انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان سماجی اور اقتصادی روابط بحال کریں اور ایک ا?سان ویزا پالیسی بنائیں، تاکہ دونوں پڑوسیوں کے درمیان امن کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

فاؤنڈیشن نے مطالبہ کیا کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کو پاکستان، بھارت اور ان تینوں انقلابیوں کے اہل خانہ سے معافی مانگنی چاہیے اور انہیں بڑا معاوضہ دینا چاہیے۔

شہید بھگت سنگھ کو پاکستان میں اتنی عزت نہیں ملی جتنی ہندوستان میں ملی۔ ایسی صورتحال میں اس طرح کا مطالبہ اٹھانا بہت دلچسپ اور مجاہد آزادی جنگجو بھگت سنگھ کو حقیقی خراج عقیدت ہوگا۔

Recommended