اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصی میں تازہ کاروائی کی جس میں اب تک 42 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے
انٹرنیشنل ڈسک، بیت المقدس
گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جمعتہ الوداع کے روز بھی قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں بربریت کا مظاہرہ کیا جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔گلوبل ٹائمز میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں تازہ کارروائی کی جس میں اب تک 42 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
فلسطینی ریڈ کریسینٹ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی بڑی تعداد جمعتہ الوداع کے سلسلے میں مسجد اقصیٰ میں موجود تھی کہ اس دوران اسرائیلی فوج مسجد کے صحن میں گھس گئی، اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں زخمی ہونے والے 22 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسرائیلی فورسز کی کارروائی کے بعد نہتے فلسطینیوں نے فورسز پر پتھراؤ کیا جس کے بعد فورسز نے تین افراد کو حراست میں بھی لے لیا۔