عالمی

فوجی خدمات سے انکار کی دھمکی اسرائیلی سلامتی کو خطرے کے مترادف: نیتن یاھو

تل ابیب،21جولائی(انڈیا نیرٹیو)

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ حکومتی عدالتی اصلاحات کے منصوبے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ریزرو فوجیوں کی جانب سے فوجی خدمات سے انکار کی دھمکی اسرائیل کی سلامتی کو خطرہ ہے۔اپنی حکومت کے منصوبے کے خلاف بڑھتے ہوئے غصے کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جمعرات کو کہا کہ عدالتی قانون میں ترامیم کے ساتھ ایک مسودہ قانون پر اتفاق رائے تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس بل کے اگلے ہفتے اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظوری متوقع ہے۔

نیتن یاھو نے کہا فوجی خدمات انجام دینے سے انکاراسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ نتن یاہو نے متنازع مجوزہ عدالتی ترامیم کی پہلی خواندگی کا حوالہ دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اتفاق رائے حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں واقعی امید کرتا ہوں کہ یہ کوششیں کامیاب ہوں گی لیکن اگر وہ کامیاب نہیں ہوتی ہیں تو بھی حکومتی اتحاد کا دروازہ ہمیشہ اپوزیشن کے لیے کھلا رہے گا۔

نیتن یاھو کے اس بیان سے قبل جمعرات کو اسرائیلی آرمی ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوج ممکنہ طور پر ایسے ریزرو فوجیوں کو گرفتار کر لے گی جنہوں نے عدالتی اصلاحات کو منظور کرنے کے حکومتی منصوبوں کے خلاف مظاہروں کے ایک حصے کے طور پر فوجی خدمات کی تعمیل نہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago