سری لنکا کے صدر نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی
ڈیموکریٹک سوشلسٹ ریپبلک آف سری لنکا کے صدر عزت مآب جناب رانیل وکرما سنگھے نے آج (21 جولائی 2023) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
صدر وکرما سنگھے کا ہندوستان میں خیر مقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ سری لنکا ہندوستان کی ’نیبرہڈ فرسٹ‘ پالیسی اور ساگر (خطے میں سب کی سلامتی اور ترقی) وژن میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں سری لنکا کے معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کی کثیر جہتی حمایت سری لنکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے لیے ہندوستان کی دیرینہ وابستگی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ضرورت کی گھڑی میں ہندوستان ہمیشہ سری لنکا کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کرتا رہے گا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہماری شراکت داری پائیدار اور ہمارے دونوں ممالک اور بحر ہند کے بڑے خطے کے عام لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے۔
دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ہندوستان اور سری لنکا کئی شعبوں میں بہت سے اہم منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، اور یہ کہ ہندوستان-سری لنکا ترقیاتی شراکت داری نے سری لنکا کے لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالا ہے۔
صدر وکرما سنگھے کا ہندوستان میں خیر مقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ سری لنکا ہندوستان کی ’نیبرہڈ فرسٹ‘ پالیسی اور ساگر (خطے میں سب کی سلامتی اور ترقی) وژن میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں سری لنکا کے معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کی کثیر جہتی حمایت سری لنکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے لیے ہندوستان کی دیرینہ وابستگی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ضرورت کی گھڑی میں ہندوستان ہمیشہ سری لنکا کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کرتا رہے گا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…