Urdu News

ہندوپاک کے مابین سلگتے ہوئے مسائل کا واحد حل بات چیت: شہباز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا، بھارت کے ساتھ تین جنگوں سے سبق سیکھا ہے

 پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے سامنے مذاکرات کیجھولی پھیلا ئی ہے۔ ایک عربی نیوز چینل سے گفتگو میں شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئیے ٹیبل پر بیٹھ کر بات کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ‘میرا بھارتی قیادت اور وزیر اعظم نریندر مودی کو پیغام ہے کہ آئیے میز پر بیٹھیں اور ہمارے درمیان کشمیر جیسے ایشو پر سمجھداری سے بات کریں۔’ تاہم اس گفتگو میں بھی شہباز کشمیر کا مسئلہ اٹھانا نہیں بھولے۔ انہوں نے آرٹیکل 370 سمیت کشمیر میں خود مختاری جیسی چیزوں کو بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان پڑوسی ممالک ہیں اور انہیں ایک دوسرے کے ساتھ رہنا ہے۔ اب یہ دونوں ممالک پر منحصر ہے کہ ہم امن سے رہیں، ترقی کریں یا لڑتے رہیں۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھ تین جنگیں لڑیں۔ اس کی وجہ سے لوگوں کو صرف غربت، بے روزگاری ملی۔ ہم نے اپنا سبق سیکھ لیا ہے۔ ہم امن سے رہنا چاہتے ہیں۔ ہم اپنے حقیقی مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ وہ خوشحالی اور ترقی چاہتے ہیں۔ وہ اپنے لوگوں کو تعلیم دینا، انہیں صحت کی سہولیات اور روزگار دینا چاہتے ہیں۔ وہ اپنے وسائل کو بموں اور گولہ بارود پر ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ وہ وزیر اعظم مودی کو یہی پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں ایٹمی طاقت والے ممالک ہیں۔ وہ بھی پوری طرح مسلح ہیں۔ ایسی حالت میں جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ اب جنگ ہوئی تو کوئی نہیں جانتا کہ کون بچے گا اور کون نہیں۔

Recommended