Urdu News

کیا روس نے کیا طالبان حکومت کو تسلیم؟ سفارت اور دیگرتعلقات پر کیا ہے روس کا رخ؟

کیا روس نے کیا طالبان حکومت کو تسلیم؟

طالبان سفارت کار کو تسلیم کرنے کا مطلب افغانستان کی حکومت کو تسلیم کرنا نہیں ہے:  روس

ماسکو، 10؍اپریل

طالبان حکومت کے ایک سفارت کار کو تسلیم کرنے کے ایک ہفتے بعد، روس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ پہلے سفارت کار کی اسناد کو قبول کرنے کا مطلب کابل میں موجودہ حکومت کو تسلیم کرنا نہیں ہے۔ طلوع نیوز کے مطابق، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا،افغانستان میں طالبان کی حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے۔ کابل کا کہنا ہے کہ وہ متوازن پالیسی کے ذریعے دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو باقاعدہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

امارت اسلامیہ کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہا کہ روس کے ساتھ سفارتی تعلقات حکومت افغانستان کے لیے اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امارت اسلامی ایک متوازن پالیسی کے ذریعے دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو باقاعدہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

امارت اسلامیہ کو ابھی تک کسی ملک نے سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا ہے لیکن ازبکستان، پاکستان، ترکمانستان، چین اور روس جیسے ممالک نے امارت اسلامیہ کے سفارت کاروں کو قبول کیا ہے۔ بین الاقوامی تعلقات کے ماہر سید جواد سجادی نے کہا،ایک حکومت، جو ملک میں برسراقتدار ہے، اپنے کچھ کاموں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اسے ملکوں کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ طلوع نیوز کے مطابق، روس کے وزیر خارجہ سرگئی وکٹورووچ لاوروف نے ماسکو میں افغان سفارت خانے میں امارت اسلامیہ کے پہلے سفارت کار کا چین میں افغان ہمسایہ ممالک کے اجلاس میں استقبال کیا۔

Recommended