Urdu News

پاکستان میں آدھی رات کو پارلیمنٹ تحلیل، وزیراعظم کی صلاح پر صدر مملکت نے دی منظوری، عام انتخابات کی راہ ہموار

پاکستان میں آدھی رات کو پارلیمنٹ تحلیل، وزیراعظم کی صلاح پر صدر مملکت نے دی منظوری

جیل میں بند عمران خان کے الیکشن میں حصہ لینے پر تذبذب

موجودہ پارلیمنٹ کی مدت 12 اگست کو ختم ہو رہی تھی

وزیراعظم شہباز شریف کی بدھ دیر رات پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی سفارش پر صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان میں شہباز شریف کا اقتدار ختم ہو گیا۔ پاکستان میں نئے انتخابات ہوں گے۔ تاہم سیاسی ہلچل کا مرکز بننے والے عمران خان کی شرکت پر شدید تذبذب ہے۔

ملک کی موجودہ پارلیمنٹ کی پانچ سالہ مدت 12 اگست کو پوری ہو رہی تھی۔ شہباز شریف نئے انتخابات کے لیے جانے کے پابند تھے۔ اب پاکستان الیکشن کمیشن کو 90 دن میں انتخابات کرانا ہوں گے۔ اس سے قبل شہباز شریف نے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ وہ پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی سفارش کرنے جا رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی وہ نگراں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے جمعرات کو اپوزیشن رہنماؤں سے مذاکرات کریں گے۔2018میں ہوا گزشتہ الیکشن پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے جیتا تھا اور وزیر اعظم بنے لیکن فوج کے ساتھ تکرار کے بعد ان کی حکومت کے خلاف 2022 میں تحریک عدم اعتماد آئی جس میں عمران خان کی حکومت گر گئی۔

 اس کے بعد انہیں کرپشن کیس میں جیل میں ڈال دیا گیا۔ ایسے تذکرے زوروں پرہے کہ عمران خان آئندہ پانچ سال تک کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

Recommended