انقرہ، 19 فروری
زلزلے کے باعث تباہی کا سامنا کرنے والے ترکیہ میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ہفتے کے روز وسطی ترکیہ کے علاقے میں 5.2 شدت کا زلزلہ آیا۔
یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 10 کلومیٹر (6.21 میل) کی گہرائی میں تھا۔ تازہ ترین زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ترکیہ اور شام میں آنے والے حالیہ زلزلوں سے مرنے والوں کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
صرف ترکیہ میں تقریباً 2,64,000 اپارٹمنٹس تباہ ہو چکے ہیں۔ ان میں رہنے والے لاکھوں لوگوں میں سے بہت سے لوگ جا چکے ہیں یا زخمی ہیں یا لاپتہ ہیں۔
لاکھوں لوگوں کی جانیں بچ گئیں لیکن ان کا سب کچھ ختم ہو گیا۔ بے گھر ہونے کی وجہ سے معمولی سہولیات کے سہارے سخت سردی میں دن گزار رہے ہیں۔