Urdu News

زلزلہ سے فلپائن سے افغانستان تک ہلی زمین

زلزلہ سے فلپائن سے افغانستان تک ہلی زمین

شمالی فلپائن کے صوبہ ابرا میں شدت 7.3

افغانستان کے فیض آباد میں شدت 5.4

منیلا/کابل، 27 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

شمالی فلپائن کے ابرا صوبے میں بدھ کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی نے صبح یہ معلومات دی۔ اس کے علاوہ افغانستان میں بھی زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کے تیز جھٹکوں سے افراتفری مچ گئی۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 43 منٹ پر آئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.3 تھی۔ زلزلے کا مرکز لوزون کے مرکزی جزیرے پر واقع شہر لگنگیلنگ سے تقریباً دو کلومیٹر شمال مشرق میں  25 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

افغانستان کے فیض آباد میں بدھ کی صبح تقریباً 2:07 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.4 ناپی گئی۔ اس کا مرکز فیض آباد سے 89 کلومیٹر جنوب میں 200 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے ٹویٹ کرکے معلومات دی۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

اس سے قبل 22 جون کو دارالحکومت کابل سمیت افغانستان کے کچھ حصوں میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اس میں صوبہ پکتیکا کے برمل اور گیان اضلاع اور صوبہ خوست کے ضلع اسپیرا میں ایک ہزار سے زائد افراد کو ہلاک ہوگئے تھے۔

Recommended