Categories: عالمی

ہیتی میں زلزلہ سے زبردست تباہی، مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

ماسکو ، ہیٹی ، 19 اگست

کیریبین جزیرے ہیتی میں گزشتہ آنے والے طاقتور زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2،189 ہوگئی ہے۔خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹیڈ پریس نے ملک کی سول پروٹیکشن ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2،189 ہو گئی ہے اور 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد تقریبا 10،000 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایجنسی نے بتایا کہ انتہائی دشوار گزار علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔اس سے قبل اس تباہی میں مرنے والوں کی تعداد 1،941 بتائی گئی تھی۔

ہیتی کے وزیر اعظم ایریل ہینری نے زلزلے کے بعد ہنگامی حالات کا اعلان کیا اور اس بحران کی گھڑی میں سب کو متحد رہنے کی اپیل کی ہے۔کئی ممالک نے ہیٹی کو انسانی امداد فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کو آنے والا یہ زلزلہ ملک میں اب تک کے سب سے طاقتور زلزلوں میں سے ایک تھا ، جس کی وجہ سے ہزاروں افراد ہلاک اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ، گھروں اور عمارتوں کی ایک بڑی تعداد منہدم ہو گئی ، جس سے ملک کے اسپتال کا نیٹ ورک شدید متاثر ہوا ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق اس اس زلزلہ سے 84 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا یا تباہ ہوا اور تقریبا 60 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago