گنگٹوک، 13 فروری
سکم کے یوکسوم شہر میں آج (پیر) صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے کہا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے صبح 4:15 بجے کے قریب آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ناپی گئی ہے۔
اس مرکز کے مطابق زلزلہ یوکسوم سے 70 کلومیٹر شمال مغرب میں آیا جس کی گہرائی زمین میں 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق اس سے قبل اتوار کی دوپہر آسام کے ناگون میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی۔
مرکز کا کہنا ہے کہ صبح 6:17 بجے افغانستان سے 100 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع فیض آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.3 تھی۔