Urdu News

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے: سعودی کابینہ

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے: سعودی کابینہ

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے: سعودی کابینہ

ریاض، 26 مئی ( انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب سعودی عرب کی وزارت کونسل (کابینہ) کے منگل کے روز خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی پرتشدد کارروائیوں کی روک تھام کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ 

منگل کے روز سعودی کابینہ کے اجلاس میں خطے کی سیاسی صورت حال اور فلسطین میں اسرائیلی فوج کی پرتشدد کارروائیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقعے پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔ سعودی عرب ان کارروائیوں کی روک تھام کے لیے ہرسطح پر اقدامات کرے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب تمام موثر فورمز کے ذریعے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل، فلسطینی قوم کی امنگوں‌کے مطابق آزاد ریاست کےقیام، مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے، بین الاقوامی قراردادوں اور عرب امن فارمولے کے تحت تنازع فلسطین کے حل کے لیے مساعی جاری رکھے گی۔ 

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک بیان میں وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی نے کہا کہ اجلاس میں سوڈان میں قیام امن کی کوششوں اور سوڈانی عوام کی بہبود کی حمایت کا اعلان کیا گیا تاکہ سوڈان کو ایک بار پھر عالمی برادری میں فعال کردار ادا کرنے کا موقع مل سکے۔ اس حوالے سے پیرس ڈونر کانفرنس کےنتائج کا بھی خیرمقدم کیا گیا جس میں سوڈان کے لیے ہنگامی امداد کی فراہمی کے ساتھ خرطوم کو قرضوں کےبوجھ سے نجات دلانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ اجلاس میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ورچوئل صدارت کی۔

سعودی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ مملکت کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی فریم ورک کے مطابق کام کررہی ہے۔ وبا پر قابو پانے کےلیے شہریوں کو ویکسین دینے کا عمل جاری ہے اور اب تک 13ملین افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

Recommended