Categories: عالمی

یورپین یونین کی افغانستان میں تشدد کی مذمت، مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
برسلز،06اگست(انڈیانیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یورپین یونین نے افغانستان میں تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ یورپین یونین کی جانب سے یہ مطالبہ یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل اور یورپین کمشنر برائے کرائسز مینجمنٹ جینز لینارسک کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کیا گیا۔ان یورپین رہنماؤں نے کہا کہ طالبان کے شدت پسند حملوں کی وجہ سے پورے افغانستان میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وہ شدید مذمت کرتے ہیں۔اس حوالے سے دونوں رہنماؤں نے ہرات میں یو این اے ایم اے کے دفتر پر مسلح افراد کے حملے، لشکر گاہ میں ہونے والی لڑائی میں 40 سے زائد شہریوں کی ہلاکت اور کابل میں وزیر دفاع محمدی کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کا ذکر کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس موقع پر یورپین یونین کی جانب سے دونوں رہنماؤں نے فوری، جامع اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا تاکہ امن کو ایک موقع دیا جا سکے۔دونوں راہنماؤں نے مزید کہا کہ یہ بے معنی تشدد افغان شہریوں کو بے پناہ تکلیف پہنچا رہا ہے، اس کے ساتھ حفاظت اور پناہ کی تلاش میں ملک کے اندر بے گھر افراد کی تعداد میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔اعلامیے کے مطابق طالبان کی عسکری کاروائیاں تنازعے کے حل کے لیے ان کے بیان کردہ عزم اور دوحہ پیس پراسیس کے خلاف ہے۔یورپین یونین نے مطالبہ کیا کہ طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں میں ماورائے عدالت قتل، خواتین کو سرعام مارنے اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی جو جنگی جرائم کے مترادف ہو سکتی ہیں، ان کی تحقیقات کی جائیں اور ان طالبان کمانڈروں کو جوابدہ بنایا جائے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago