Categories: عالمی

روس کے اورین برگ میں شروع ہوئی ایس سی او ممالک کے درمیان پرامن مشن کی مشق

مشق کا مقصد ایس سی او کے رکن ممالک کی فوجوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے

فوجی سفارت کاری کے حصے کے طور پر دو سال میں ایک بار ہوتا ہے پرامن مشن

نئی دہلی، 21ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے درمیان فوجی سفارت کاری کے ایک حصے کے طور پرپیر کے روز سے جنوب مغربی روس کے اورین برگ علاقے میں ایس سی او مشق امن مشن کا چھٹا ایڈیشن  شروع ہوا۔ روس کی میزبانی میں اس مشق کا مقصد کثیر القومی فوجیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنااور ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ اس دو سالہ مشق پرامن مشن میں شریک بھارتی فوج کے دستے میں فوج اور فضائیہ کے 200 اہلکاروں شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب کا آغاز تمام شریک دستوں کی متاثر کن پریڈ سے ہوا۔ فوجیوں کو روسی مسلح افواج کے سینٹرل ملٹری ڈسٹرکٹ  کمانڈر کرنل جنرل الیگزینڈر پاولووچ لاپین نے خطاب کیا۔ ایس سی او مشق امن مشن -2021 شہری ماحول میں آپریشنل اور اسٹریٹجک سطح پر انسداد دہشت گردی کی مشترکہ کارروائیوں پر مبنی ہے جس میں ایس سی او کے تمام رکن ممالک کی افواج اور فضائیہ حصہ لے رہی ہیں۔ اگلے چند دنوں میں، فوجی اسٹریٹجک مشقوں کی تربیت، اشتراک اور مشق ہوں گی۔تمام افواج اور فضائی افواج کے فوجی مشترکہ طور پر کنٹرول اور مصنوعی  ماحول میں آپریشن کریں گے۔

یہ مشترکہ انسداددہشت گردی کثیرالجہتی مشق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے درمیان دو سال میں ایک بار کی جاتی ہے۔ ہندوستانی فوجی دستے میں ہتھیاروں کی مشترکہ فورس کے ساتھ 200 فوجی حصہ لے رہے ہیں جن میں فضائیہ کے 38 اہلکار بھی شامل ہیں۔ بھارتی دستے کو دو آئی ایل-76 طیاروں کے ذریعے مشق کے علاقے میں لے جایا گیا ہے۔ روس جانے سے پہلے، اس دستے نے جنوبی مغربی کمان کے زیراہتمام تربیت اور تیاری کی ہے۔ پْرامن مشن 2021 کی مشق  دہشت گردی کے انسداد کے لییفوجی بات چیت اور عالمی تعاون کا ایک تاریخی واقعہ ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago