Urdu News

پاکستان کے سیالکوٹ میں دھماکہ، فوجی اڈے کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

پاکستان کے سیالکوٹ میں دھماکہ، فوجی اڈے کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

اسلام آباد، 20 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں فوج کے اسلحے کے گودام میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ اس سے لگنے والی آگ نے فوجی اڈے کو زدمیں لے لیا۔ دھماکے کی وجہ اور جانی و مالی نقصان کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔ تاہم بھاری نقصان اور کئی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے۔ ہر طرف گولوں اور دھماکوں کی آواز سے علاقے میں خوف وہراس ہے۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح پاکستان کے شمالی علاقے سیالکوٹ میں فوجی اڈے پر سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔ ہر طرف آگ کے شعلے نظر آ رہے ہیں۔ اس واقعے کی تمام ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ جس میں صاف نظر آرہا ہے کہ بم پٹاخوں کی طرح پھٹ رہے ہیں۔ کئی گولے آس پاس کے علاقے میں جاتے بھی نظر آرہے ہیں۔

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کوئی باہری چیز پہلے پاک فوج کے سیالکوٹ آرڈیننس ڈپو پر گری جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ آرڈیننس ڈپو میں ایک کے بعد ایک دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور واقعہ کی معلومات حاصل کرنے لگے۔

سلسلہ وار دھماکوں سے جان و مال کے نقصان کا خدشہ ہے۔ اس دھماکے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے، یہ نہیں معلوم۔ پاکستان میں بھی ایسے واقعات منظر عام پر آ چکے ہیں۔ بلوچ باغیوں کی جانب سے فوجی اڈوں کو اکثر نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

Recommended