Urdu News

چین اور جاپان میں گردابی طوفان سے زبردست تباہی

چین اور جاپان میں گردابی طوفان سے زبردست تباہی

چین اور جاپان میں گردابی طوفان سے زبردست تباہی، 11 افراد ہلاک

بیجنگ،03مئی (انڈیا نیرٹیو)

چین میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے مشرقی شہر نین ٹونگ میں انڈوں جتنے اولے برسے جبکہ ہواوں کے جھکڑ نے ہورڈنگز، درخت اور کھمبے اکھاڑ پھینکے۔مختلف حادثات میں گیارہ افراد جان سے گئے جب کہ سو سے زیادہ زخمی بھی ہوئے۔میڈیا کے مطابق ہوا کی رفتار اتنی تیز تھی کہ ایئرپورٹ پر کھڑا طیارہ بھی ہوا سے گھوم گیا۔

دوسری جانب وسطی جاپان میں زبردست گردابی طوفان میں تقریباً 100 عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں لیکن اس میں کسی بھی شخص کو کوئی شدیدنقصان نہیں پہنچاہے۔ ڈائیلاگ کمیٹی کیوڈو نے یہ اطلاع دی ہے۔محکمہ موسمایت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان تیز طوفانی ہواوں کے سبب ہی عمارتوں کی چھتیں اڑگئی اورشہر میں کھڑکیاں چکناچور ہوگئی ہیں۔ کاریں بھی چاروں طرف پلٹی ہوئی نظرآرہی ہیں۔اس دوران تقریباً 32 گھروں میں بجلی کی سپلائی پر کافی اثرپڑاہے اور سرکاری ذرائع نے اس میں تین افراد کے زخمی ہونے کی بات کہی ہے۔

Recommended