Categories: عالمی

فیس بک،سوشل میڈیا کمپنیاں فلسطینیوں کے خلاف متعصب ہیں: ڈیجیٹل رائٹس گروپ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ڈیجیٹل حقوق کی جنگ لڑنے والے فلسطینی تنظیم کے مطابق فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اسرائیلی حکومت کے دباؤ میں آ کر اس پر تنقید کو سنسر کر رہے ہیں۔فلسطینی تنظیم 'حمل ' عرب سنٹر برائے سوشل میڈیا کے مطابق فلسطینی سماجی کارکنوں کی آن لائن پوسٹس کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس بالخصوص فیس بک اور انسٹاگرام پر سنسر کیا جارہا ہے۔تنظیم حملۃ نے 2021 میں اب تک 746 ایسے واقعات درج کئے ہیں جن میں فلسطینی آوازوں کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تنظیم کے بانی ندیم ناشف کے مطابق "ہم ویب سائٹس کے ان اقدام کو فلسطینی موقف کے خلاف جنگ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ فلسطینیوں پر جارحیت اور مظالم کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فیس بک نے برطانوی خبر رساں ایجنسی 'رائیٹرز' کی جانب سے موقف لینے پر بتایا کہ فیس بک اپنی کمپنی کے قیام کردہ خودمختار بورڈ کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ کی سفارشات پر عمل کرے گی۔ماہ ستمبر میں فیس بک نے ایک بورڈ قائم کیا تھا جس نے تعصبانہ رویوں کے حوالے سے تحقیقات کی تھی۔اس سے قبل مئی میں اسرائیلی فوج اور غزہ کے مزاحمت کاروں کے درمیان جنگ کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینتز نے فیس بک پر زور دیا تھا کہ وہ اسرائیل کو نقصان پہنچانے والا مواد اپنی ویب سائٹ سے جلداز جلد ہٹا دیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago