Categories: عالمی

امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب اوریواے ای کا سوڈان کی سول حکومت کی فوری بحالی کا مطالبہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکہ، سعودی عرب، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات نے ایک مشترکہ بیان میں سوڈان کی سویلین قیادت والی حکومت کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔العربیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق   جاری کردہ  ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، یواے ای، امریکہ اوربرطانیہ سوڈان کے عوام کے ساتھ اپنے ممالک کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہیں اور ایک جمہوری اور پرامن سوڈان کے لیے ان کی خواہشات کی حمایت کی اہمیت پرزور دیتے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سوڈان کے لیے تشکیل کردہ اس گروپ چارنے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا ہے کہ اس ملک کی سویلین قیادت کی بالادستی والی عبوری حکومت اور اداروں کومکمل اور فوری طور پربحال کیا جائے۔چاروں ممالک نے کہا کہ وہ سوڈان کے عوام کو انتقال اقتدار اور انتقال جمہوریت کا عمل آگے بڑھانے میں مدد دینے کے لیے پرعزم ہیں۔انھوں نے ملک کی صورت حال پراپنی ”سنگین تشویش“کا اظہار کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انھوں نے سوڈانی فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حراست میں لیے گئے تمام افراد کو رہا کرے اور ملک میں نافذ ہنگامی حالت کا خاتمہ کرے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بیان میں کہا گیا ہے کہ ”نئے سوڈان میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں،اس نکتے پر ہم ملک کے تمام فریقوں کے درمیان مؤثربات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ہم تمام فریقوں پریہ زور دیتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سوڈان کے عوام کا امن وسلامتی ان کی اوّلین ترجیح ہو۔“</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago