Categories: عالمی

جوہری دستاویزات کی تلاش میں ایف بی آئی کا ٹرمپ کے گھرچھاپہ ماری جاری

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واشنگٹن،12اگست(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے ایجنٹنوں نے چھاپہ مارا ہے۔ مؤقر امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق چھاپہ مارنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو جوہری ہتھیاروں سے متعلق دستاویزات کی تلاش تھی۔خبر رساں ادارے رائیٹرز نے امریکی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کی ٹیم ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر سے دستاویزات حاصل کر سکی تھی یا نہیں۔تاہم تمام معاملے سے واقف ایک ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آئی نے تلاشی کے دوران دس ڈبے برآمد کیے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
خیال رہے کہ پیر کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا پام بیچ والے گھر ’مار اے لاگو‘ میں ایف بی آئی نے چھاپہ مارا تھا اور تلاشی کے دوران وہاں موجود ایک سیف کو بھی توڑا تھا۔ اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا میں موجود نہیں تھے۔امریکی محکمہ انصاف نے جج سے کہا ہے کہ وہ اس وارنٹ کو منظر عام پر لے کر آئیں جس کے تحت سابق صدر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ایف بی آئی کی ٹیم کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ مارنے کا مقصد یہ جاننا تھا کہ جنوری 2021 میں وائٹ ہاؤس چھوڑتے وقت کوئی سرکاری ریکارڈ تو غیر قانونی طور پر اپنے ساتھ نہیں لے کر گئے۔محکمہ انصاف کے مطابق ان میں سے کچھ کلاسیفائیڈ دستاویزات ہیں جو خفیہ رکھی جاتی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
صدر جو بائیڈن کے نامزد کردہ اٹارنی جنرل مارک گارلینڈ نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ انہوں نے خود ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر کی تلاشی لینے کی اجازت دی تھی۔اٹارنی جنرل کا پریس کانفرنس میں اس نوعیت کے چھاپے کی تصدیق کرنا انتہائی غیر معمولی اقدام ہے۔امریکہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار عام طور پر جاری تحقیقات سے متعلق کھلے عام بات چیت نہیں کرتے تاکہ لوگوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔ تاہم اس کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پیر کی رات کو بیان جاری کیا تھا کہ ان کے گھر پر ایف بی آئی نے چھاپہ مارا ہے۔دوسری جانب محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ ایف بی آئی کی جانب سے سابق صدر کے گھر سے قبضے میں لی گئی اشیا کے متعلق بھی عوام کو بتایا جائے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago