ہندوستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے جشن کے موقع پراردواکادمی، دہلی میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آزادی کی 75ویں سالگرہ کے جشن کے موقع پر اردو اکادمی، دہلی کے احاطے میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اکادمی کے وائس چیئرمین حاجی تاج محمد نے گورننگ کونسل کے ممبران اور اکادمی کے اسٹاف کے ساتھ پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر این سی سی کیڈٹ نے اپنی ٹیم کے ساتھ شرکت کی اور مارچ پاسٹ کیا۔ این سی سی کیڈٹوں کی تیاری میں جناب محمد ناصر اور محترمہ ساریکانے سرگرم حصہ لیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس موقع پر اکادمی کے وائس چیئرمین حاجی تاج محمد نے مبارک باد دیتے  ہوئے کہا کہ آج ہندوستان آزادی کی 75ویں سالگرہ کا جشن منارہا ہے، یہ وہی تاریخی دن ہے جب ہندوستان کو انگریزی حکومت سے آزادی ملی تھی۔ اس دن ہم سبھی مجاہدین آزادی کو یاد کرتے ہیں جنھوں نے ملک کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا، اسی سلسلے میں پورے ملک میں جھنڈا پھہرایا جاتا ہے۔ میں پروگرام میں موجود سبھی ممبران اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ لوگ اس پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس موقع پر گورننگ کونسل کے ممبران جناب اسرار قریشی، جناب جاوید رحمانی، جناب نفیس منصوری  اور شبانہ خان نے بھی اظہارِ خیال کیا اور  مبارکباد پیش کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس تقریب میں اکادمی کے اسٹاف کے ساتھ ساتھ ممبران گورننگ کونسل میں جناب اسرار قریشی، جناب جاوید رحمانی، جناب سلیم صدیقی،محترمہ رخسانہ خان،جناب نفیس منصوری، محترمہ شبانہ خان بھی موجود تھے۔پروگرام میں دہلی کی کئی سرکردہ شخصیتوں نے بھی شرکت کی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago