Urdu News

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے واشنگٹن ڈی سی میں ایف اے ٹی ایف کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی

مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن

 

مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور کی  وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے 21 اپریل 2022 کو واشنگٹن ڈی سی میں ایف اے ٹی ایف کی وزارتی میٹنگ میں شرکت کی، جو ورلڈ بینک گروپ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی 2022 کے  موسم بہار کی میٹنگوں کے ساتھ ساتھ منعقد ہوئی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TIXN.jpg

میٹنگ میں 24-2022 کے لئے ایف اے ٹی ایف  کی اسٹریٹجک ترجیحات کی توثیق کرتے ہوئے  ایف اے ٹی ایف گلوبل نیٹ ورک، ایف اے ٹی ایف  کے باہمی نظام کو مضبوط بنانے والی اسٹریٹجک ترجیحات کی فراہمی کے لئے  مناسب فنڈنگ کو یقینی بنانے کے لئے وزراء کے عزم کو تقویت دیتے ہوئے، وزراء کی جانب سےاسٹریٹجک سمت فراہم کرنے ، تشخیص ، بین الاقوامی فائدے مند ملکیت کی شفافیت کو بڑھانے، مجرمانہ اثاثوں کو   زیادہ مؤثر طریقے سے بازیافت کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ، ڈیجیٹل تبدیلی کا فائدہ اٹھانے  پر توجہ مرکوز کی گئی۔

میٹنگ کے دوران، وزیر خزانہ نے منی لانڈرنگ ، دہشت گردوں کی مالی معاونت اور پھیلاؤ کی مالی اعانت سے لڑنے کے لئے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا اور فائدے مند ملکیت  کی  شفافیت، اثاثوں کی بازیافت اور عالمی مالیاتی نظام  کی حفاظت میں ایف اے ٹی ایف  گلوبل نیٹ ورک کے کردار پر ایف اے ٹی ایف کے کام کو تسلیم کیا اور ان کی ستائش کی ۔

محترمہ سیتا رمن نےاسٹریٹجک ترجیحات کی حمایت کی اور کہا کہ  ہندوستان ، منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی مالی اعانت کے خلاف عالمی اتحاد کے طور پر ایف اے ٹی ایف کو اپنی کوششوں میں ضروری وسائل اور مدد فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔

Recommended