Urdu News

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے واشنگٹن ڈی سی میں چوتھی جی-20 وزرائے خزانہ اورمرکزی بینک گورنروں کی میٹنگ میں شرکت کی

مالیات اور کارپوریٹ سیکٹر کی مرکزی وزیر محترمہ سیتا رمن

 

مالیات اور کارپوریٹ سیکٹر کی مرکزی وزیر محترمہ سیتا رمن نے جی-20 وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک گورنروں(ایف ایم سی بی جی) کی میٹنگ میں شرکت کی۔ یہ میٹنگ اٹلی کے زیر صدارت 13 اکتوبر 2021 کو واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں کے  موقع پر منعقد ہوئی تھی۔

5.jpg

یہ میٹنگ ایف ایم سی بی جی کی آخری میٹنگ تھی جس کی صدارت اٹلی نے کی۔ اس میٹنگ میں مختلف امور پر تبادلہ خیال اور معاہدے کئےگئے جن میں عالمی اقتصادی بحالی، عالمی وبا کے دوران کمزور ممالک کی امداد، عالمی حفظان صحت، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات، عالمی سطح پر ٹیکس کا تعین  اور مالیاتی شعبے کے معاملات شامل ہیں۔

عالمی وبا سے ایک پائیدار بحالی کے حصول کے لئے جی ٹی-20 وزرائے خزانہ اورمرکزی بینک گورنروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کمزور ممالک کی مدد کے اقدامات کو قبل از وقت واپس نہ لیاجائے۔ اس کے ساتھ ساتھ مالیاتی استحکام اورطویل مدتی مالی پائیداری کاتحفظ کیاجائے اور کسی بھی قسم کے منفی اثرات پر بھی نگاہ رکھی جائے۔

محترمہ سیتارمن نے محسوس کیا کہ بحران سے بحالی کی طرف پیش رفت کرتے ہوئے جو سب سے بڑا چیلنج سامنے آتا ہے ، وہ سب کے لئے ویکسین تک منصفانہ رسائی کا معاملہ ہے۔وزیر خزانہ نے مشورہ دیا کہ کمزور ممالک کی امداد کوجاری رکھنا، دفاعی طاقت پیدا کرنا، پیداواریت میں اضافہ کرنا اور اداروں کی اصلاحات ہماری پالیسی کے اہم اہداف ہوناچاہئیں۔

وزیر خزانہ نے عالمی وباء کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے لئے اور قرضوں میں رعایت کی فراہمی اور نئے ایس ڈی آر کے مختص کرنے کے ذریعہ کمزور ممالک کی مدد کے سلسلے میں جی-20 کے کردار کی ستائش کی۔آگے بڑھتے ہوئے، محترمہ سیتا رمن نے ضرورت مند ممالک تک فائدوں کی رسائی کے لئے کوششیں کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے مشورہ دیا۔

موسمیاتی تبدیلی کامقابلہ کرنے کے لئے  کی جانے والی کوششوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت کے حوالے سے وزیرخزانہ نے جی-20 کے وزراء اور گورنروں کی رائے سے اتفاق کااظہار کیا۔محترمہ سیتا رمن نے اس بات پر زور دیا کہ رکن ممالک کے پالیسی نظریات اور مختلف نقطہ آغاز کو مد نظر رکھتے ہوئے، موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنورنشن اور پیرس معاہدے کے اصولوں پر مبنی موسمیاتی انصاف کی مرکزیت ان مذاکرات کو کامیاب نتائج کی طرف آگے بڑھانے کی سمت میں بہت اہمیت کی حامل ہے۔

 معیشت کے ڈیجٹیلائزیشن سے پیدا ہونے والے ٹیکس سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے، 8 اکتوبر 2021 کو  بیس ایروژن  اینڈ پروفیٹ شفٹنگ(بی ای پی ایس)، کے حوالے سے ،او ای سی ڈی/ جی -20 شمولیاتی فریم ورک کے ذریعہ جاری کیاگیا تفصیلی عمل درآمد منصوبہ اور دوستونی حل کے متعلق بیان میں  طے کئے گئے حتمی معاہدے پر جی-20 وزراء اور گورنروں  نے اتفاق رائے ظاہر کیا۔

میٹنگ کے اختتام پر جی 20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک گورنروں نے اس عزم کااعادہ کیا  کہ جی 20 ایکشن پلان میں شامل ترقی پسندانہ ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے۔جس کامقصد عالمی معیشت کو ایک مضبوط، پائیدار، متوازن اور ہمہ گیر ترقی کی طرف آگے لے کر جانا ہے۔

Recommended