کولکاتا، 23 فروری
ٹیم انڈیا کے سابق کپتان سورو گنگولی کی بایوپک کی شوٹنگ جلد شروع ہونے جا رہی ہے۔ گنگولی کے قریبی ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ رنبیر کپور نے ان کی بایوپک میں دادا کا کردار ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
لو فلمز کے بینر تلے بننے والی اس بایوپک کا 9 ستمبر 2021 کو ہی اعلان گنگولی اور لو فلمز نے مشترکہ طور پرکیا تھا۔
دو سال کی تحقیق کے بعد فلم کی اسکرپٹ تیار ہو گئی ہے، جس پررضامندی دینے کے لئے سورو گنگولی حال ہی میں ممبئی گئے تھے۔ تقریباً 250 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی فلم کے لیے سورو گنگولی نے ہی رنبیر کپور کومنتخب کرنے کے لیے کہا تھا۔
اس کے بعد رنویر کے ساتھ مسلسل بات چیت ہوتی رہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رنبیر اپنی اگلی فلم اینیمل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن جلد ہی سورو گنگولی کی بائیوپک کی شوٹنگ بھی کولکاتا میں شروع ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ سورو گنگولی کا کریئر کافی زیر بحث رہا ہے۔ ٹیم انڈیا کے کپتان سے لے کر ٹیم سے نکالے جانے تک۔ بعد ازاں ان سے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے صدر سے لے کر ریاست اور مرکز کے اعلیٰ رہنماؤں تک ان کی ملاقاتیں بھی عموماً سرخیوں میں رہتی ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…